30 جون 2013 - 19:30
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جھڑپیں

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں پولیس فائرینگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں.

ابنا: سری نگر شہر سے پچیس کلومیٹر شمال میں واقع گاؤں میں احتجاجی مظاہرے کے دوران ہونے والی جھڑپوں کے بعد پولیس نے مظاہرین پر فائرینگ کردی ، جس کے نتیجے میں دو احتجاجی مظاہرین ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔
یہ دو کشمیری ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ کے کشمیر کے دورے کے بعد ہونے والے مظاہرے میں پولیس فائرینگ سے ہلاک ہوئے ہیں ۔سرکاری اعداد شمار کے مطابق گذشتہ دو دہائیوں میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والی جھڑپوں میں 47 ہزار سے زیادہ کشمیری ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ آزاد و دیگر ذرائع اس تعداد کو 90 ہزار بتاتے ہیں ۔
.....
/169